مریض کی عیادت ودلجوئی باعث ثواب ہے:حاجی محمد امین عطاری
کراچی(نیوز رپورٹر)دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران باب المدینہ کراچی مشاورت حاجی محمد امین عطاری نے کہا ہے کہ دنیاوی مال ودولت کے حصول میں مگن ہوکر آج ہم یہ بھول گئے کہ مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں اور ایک حقیقی مسلمان اپنے بیمار ،تنگدست وپریشان حال بھائی کی مدد کرنے والا ہوتا ہے آج ہماری حالت کو نہ جانے کیا ہوگیا ہے کہ سگے بہن بھائیوں میں بھی محبت ختم ہوتی جارہی ہے ،ایک بھائی بستر مرگ پر آخری سانسیں لے رہا ہوتا ہے تو دوسرا بھائی پرانے لڑائی جھگڑوں کو بنیاد بنا کر آخری بار بھی اس سے ملنے تک نہیںجاتا ،آج مصروفیت کے باعث ہمارے پاس کسی کی عیادت کیلئے وقت نہیں ، حالانکہ مریض کے گھر جاکر عیادت کرنا، اس کی دلجوئی کیلئے اس کے پاس بیٹھنا ،اس کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے توبہ و استغفار کی ترغیب دلانا اور اس کی صحت کیلئے دعا کرنا باعث اجر وثواب ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی نمبر چار رضا مسجد میں اجتماع سے بیان کرتے ہوئے کیا۔