کاک پُل کا خطرناک موڑ
مکرمی‘ ہائی وے کاک پُل پر لاہور سائیڈ سے آنے والی بھاری ٹریفک کو پولیس اہلکار سٹاپ کے ساتھ ہی پُل کے شروع میں چیک کرنے کیلئے روک لیتے ہیں ۔ لاہور سائیڈ کاک پُل سے پہلے خطرناک اترائی ہے کئی دفعہ سٹاپ اور پُل کے قریب بھاری گاڑیوں کے خطرناک حادثات بھی ہو چکے ہیں۔ ٹریفک پولیس کو پبلک سروس گاڑیوں کو سٹاپ کے اندر کھڑا کروانا چاہیے تاکہ روڈ پر کوئی رکاوٹ نہ ہو۔ اترائی کے درمیانی حصہ میں گاڑیوں کی سپیڈ چیک کی جائے پُل کے پاس بھاری گاڑیوں کو روکنا انتہائی خطرناک ہے پُل سے آگے ہموار جگہ پر روک کر گاڑیوں کوچیک کیا جاسکتا ہے اس طرح حادثات کا خطرہ کم ہوگا۔
(طفیل قریشی‘ اسلام آباد)