اسلام آباد (رائٹرز) پاکستان میں ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچیاں کبھی سکول نہیں گئی ہیں۔ 5 کروڑ 30 لاکھ کے قریب 5 سے 16 سال کی عمر کے بچے سکولوں میں زیرتعلیم نہیں جن میں سے 55 فیصد لڑکیاں ہیں۔ دیہات میں بچوں کو سکول بھیجنے کے حوالے سے مہم میں خواتین بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ 2013ء میں لانچ کئے گئے پراجیکٹ ’’الف اعلان‘‘ کے تحت 73 ہزار کے قریب بچوں کو سکولوں میں داخل کرایا جا چکا ہے۔ برطانوی عالمی ترقی کے ڈیپارٹمنٹ کی فنڈنگ سے اس پراجیکٹ کو مقامی تنظیم رورل سپورٹ پروگرامز نیٹ ورک (آر ایس پی این) چلا رہی ہے۔ بہاولپور کے ایک گائوں کی 7 سالہ فاطمہ نے بتایا کہ وہ صبح تیار ہو کر سکول جانے کی شدید خواہش رکھتی تھی مگر اسکا یہ خواب پورا نہ ہو سکا اور وہ 5 سال کی عمر سے اپنی ماں کے ساتھ کھیتوں میں کام کیلئے جاتی تھی تاہم اب میرا خواب پورا ہوگیا ہے اور اب میں سکول جاتی اور دوستوں کے ساتھ کھیلتی ہوں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024