ڈکیتی قتل کے ملزم گرفتار نہ ہونے پر لٹن روڈ پولیس کیخلاف مظاہرہ
لاہور (اپنے نمائندے سے) لٹن روڈ کے علاقہ میں چند روز قبل ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل ہونے والے سعودی پلٹ اور رکشہ ڈرائیور کے قاتلوں کو پولیس ابھی تک گرفتار نہیں کر سکی جس پر مقتولین کے لواحقین اور رشتہ داروں نے لٹن روڈ کے علاقہ میں پولیس کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مقتول سلطان لودھی اور صدر کے عزیز و اقارب نے کہا کہ دونوں وارداتیں ڈکیتی قتل کی ہیں جبکہ پولیس نے اپنی نوکریاں بچانے کے لئے مقدمات میں صرف قتل کی دفعات درج کیں۔ ڈکیتی کی دفعات کیوں نہیں کیں گئیں لٹن روڈ پولیس گشت کو یقینی بنائے تو سنگین وارداتوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔