غازی پور کے قریب قتل ہونیوالے لڑکے کی شناخت نہ ہو سکی‘ نعش امانتاً سپرد خاک
فیروزوالا (نامہ نگار) غازی پور کے قریب قتل ہونے والے نامعلوم 15 سالہ لڑکے کی شناخت نہ ہو سکی۔ پولیس شرقپور نے مقتول کی نعش امانتاً دفن کر دی۔ پولیس نے قریبی تھانوں کی پولیس کو بھی اس قتل کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔