واہ رے بٹ چوک ٹاﺅن شپ!قربان تیری گلیوں پر
مکرمی! بٹ چوک کالج روڈ ٹاﺅن شپ اور اسکی گلیوں کا کیا کہنا!اس کی گلیاں پیرس تو کیا وینس،جہاں کی گلیوں میں آمدورفت کیلئے کشتیاں ہوتی ہیں کو بھی شرماتی ہیں۔ یقین آئے تو بارش والے دن یا اسکے اگلے دن خود موقع پر ”نظارہ“ فرمائیں۔بارش تو ایک دن ہوگی مگر اسکی جلوہ فروانیاں آپ کو دس بیس روز تک ” لبھاتی“ رہیں گی۔پینے کو بیشک صاف پانی نہیں ملے گا مگر گندا پانی گٹروں سے اچھل اچھل کر آپ کا استقبال کرےگا۔ کیوں نہ ہو۔اسکی گلی نمبر 1یعنی ابو بکر سٹریٹ میں سیوریج لائن اس وقت بچھائی گئی جب اس میں صرف چھ سات گھر بنے تھے اور اب اس پر 1500گھروں کا بوجھ ہے تو بیچاری کیا کرے۔سنا ہے یہاں کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں جناب افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر نامی برادران کے پاس ہیں مگر علاقہ مکین ان کی ”زیارت“ کو ترستے ہیں۔( میاں محمد رمضان،انجمن اصلاح احوال0333-4323373)