حکومت نے معیشت کی بحالی کے لیے منصوبہ تیار کر لیا ہے: وزیر خزانہ اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حکومت نے معیشت کی بحالی کے لیے منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سات ارب ڈالر سے زائد کا بندوبست کرنے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کی ضروریات پوری کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔