دنوں کا سردار
سورہ کہف قرآن کی عظیم سورۃ ہے ، جمعہ کے شب و روز اس کی تلاوت مستحب ہے جو آدمی روز جمعہ سورہ کہف کی تلاوت کرے گا اللہ تعالی اس کے لئے نور فراہم کرتا ہے ۔ نبی کریمؐ کا فرمان عالی شان ہے:جس نے جمعہ کے دن سورۃ الکھف پڑھی اس کے اور بیت اللہ کے درمیان نور کی روشنی ہو جاتی ہے۔رسول محتشم ؐنے فرمایا: جو جمعہ کے دن سور ۃ الکہف پڑھے،اس کیلئے دونوں جمعو ں(یعنی اگلے جمعے تک)کے درمیان ایک نور روشن کردیا جائے گا۔ ہادی کل جہاں ؐ نے فرمایا :جس نے جمعہ کی رات سورۃ الکھف پڑھی اس کے اور بیت اللہ کے درمیان نور کی روشنی ہو جاتی ہے۔رات و دن کی دونوں روایات کے ملاکر یہ کہاجائے گا کہ سورہ کہف پڑھنے کا وقت جمعرات کے سورج غروب ہونے سے لیکر جمعہ کے سورج غروب ہونے تک ہے.
(حنا سرور،hinarashk2@gmail.com )