عا زمین حج کی رہنما ئی کا فریضہ
مکر می: تبلیغ واصلا ح کی شمع رو شن ر کھنے والو ں کو دنیا وآ خرت میںعزت وتکر یم کے تاج ملتے ہیں۔ مقام شکر ہے کہ عز ت واحتشام کے چر اغ جلا نے والوں میں قدرت نے بانی رفیق حجاج پا کستان بابو شفقت قر یشی کے خا ندان کو بھی منتخب کیا،مر حوم ومغفور والد نے عازمین حج اور عمرہ سعادت کیلئے جا نے والو ں کوقدم قدم پر راہنما ئی کے گلا ب دئیے۔والدمکر م کے بعد ان کا خانوادہ شبانہ روز خد مت وسیادت میں مصروف ہے۔رفیق حجاج پا کستان کے پلیٹ فارم سے مقدس سفر پر جانیوالو ں کی رہنما ئی کیلئے ر فیق حجا ج کتابچہ شا ئع کرا کر بلا معا وضہ تقسیم کیا جارہا ہے۔ حج وعمر ہ پر جا نے کے خو اہیش مند د عا ئیں دے کر کتابچہ حا صل کر سکتے ہیں(بابوعمران قریشی ،صدر ر فیق حجاج 0300-9727411 )