Waqt News
Monday | February 06, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • ترکیہ میں زلزلے سے بے گھر لوگوں پر ایک اور قدرتی آفت ،موسلادھار بارش اور برفباری کاسلسلہ جاری
  • مسلسل نظربندی کیخلاف ایرانی فلمساز نے جیل میں بھوک ہڑتال شروع کردی
  • پرویز مشرف کی میت لے کر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا
  • پرویز مشرف کی میت دبئی سے پاکستان روانگی میں مزید تاخیر ہوگئی
  • شہباز شریف کا اظہارِ ہمدردی کے لیے ترکیہ کا دورہ کرنے کا فیصلہ

اب کیا ہوگا؟

Dec 03, 2022 9:22 AM, December 03, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
اب کیا ہوگا؟

26نومبر 2022ء کو بلآخر سابق وزیر اعظم عمران خان نے راولپنڈی جلسے (بقول ایک حکومتی رکن جلسی )کے اختتام پر  آخری پتہ شو کر دیا۔ تاہم اِسے پھینکے کی حتمی تاریخ کو وہ پارلیمانی پارٹی کی مشاورت سے مشروط کر گئے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تمام اسمبلیوں سے باہر آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لانگ مارچ ختم… اب ہم اسلام آباد نہیں جائیں گے۔ اس طرح وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق’’ وہ ہماری حکومت گرانے آئے تھے اپنی حکومتیں گرا کر چلے گئے‘‘ اب خان صاحب کے اس قطعی غیر متوقع اعلان پر سب حیران و پریشان ہیں کیونکہ نہ صرف حکومت بلکہ تحریک انصاف کی ٹاپ لیڈر شپ کو بھی یہ توقع نہیں تھی کہ وہ اپنی سیاست کی ڈوبتی کشتی کو بچانے کیلئے اتنی جلدی اس سے چھلانگ لگا دیں گے۔ یہ تو ان کا آخری حربہ تھا۔ 

ترکیہ میں زلزلے سے بے گھر لوگوں پر ایک اور قدرتی آفت ،موسلادھار بارش اور برفباری کاسلسلہ جاری

ایسا کیوں ہوا؟ اس بارے میں ہمارا خیال ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ وہیں بیٹھے بیٹھے کیا۔ اگر مذکورہ جلسے میں ان کی توقعات کے مطابق لاکھوںلوگ آجاتے اور یہ ان کے بقول تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوتا تو وہ یقینا پنڈی سے اسلام آباد کا رخ کرتے (جیسا کہ ان کا پلان تھا) مگر شومئی قسمت کہ ان کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔ قائدین پی ٹی آئی اپنی سر توڑ کوششوں کے باوجود عوام کا سونامی نہ لاسکے۔ اور خان صاحب کے تمام منصوبے دھر ے رہ گئے۔ اب کارکنوں کو تو کسی نہ کسی طرح مطمئن کرنا ضروری تھا۔ چنانچہ انہیں فوری طور پر یہی سمجھ میں آیا کہ بھولی قوم کو ایک اور ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا جائے۔ اب حکومت اور اپوزیشن (پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی) کے خوب سینگ پھنسے ہیں۔ پی ٹی آئی پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی اپنی حکومتیں گرانے اور پی ڈی ایم انہیں بچانے کیلئے کوشاں ہے اور ایسا شاید پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہورہا ہے ،  دیکھئے اس بحر کی تہہ سے اچھلتا کیا ہے؟ 

مسلسل نظربندی کیخلاف ایرانی فلمساز نے جیل میں بھوک ہڑتال شروع کردی

سردست تو دونوں طرف سے بڑے بڑے دعوے اور بڑھکیں سامنے آرہی ہیں۔ نتیجہ کیا ہوگا یہ خدا جانے کیونکہ وطن عزیز کی سیاست کے بارے یقین سے کوئی پیشگوئی نہیں کی جاسکتی۔ یہاں کسی اور طرح کی پالیٹکس ہوتی ہے۔ بہرحال ایک بات تو طے ہے کہ آئندہ چند دنوں تک لاہور اور پشاور میں ایک مرتبہ پھر ضمیر جاگنے والے ہیں یا گھوڑوں کی منڈی لگنے والی ہے۔ اب آتے ہیں نئے آرمی چیف کی تعیناتی کی طرف خدا کا شکر ہے کہ یہ مرحلہ بحسن و خوبی انجام پاگیا اور فوج کے نئے سربراہ اپنے عہدے پر متمکن ہو گئے۔ اگرچہ عمران خان صاحب نے اسے متنازعہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی لیکن صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پی ٹی آئی کی بجائے خود کو پاکستان کا صدر ثابت کیا اور یوں انہوں نے نہ صرف اپنے آپ کو متنازعہ ہونے سے بچا لیا بلکہ اپنے پارٹی چیئرمین کے مستقبل میں اسٹیبلشمنٹ سے اچھے تعلقات کی بنیاد بھی ڈال دی۔ دراصل خان صاحب نے صدر علوی کو لاہور اسی لیے بلایا تھا کہ اگر اْن کی مرضی کا آرمی چیف تعینات نہیں ہوسکا تو سید عاصم منیر کی توثیق کرنے والوں میں تو وہ شامل ہوجائیں۔ یعنی یوسف کے خریداروں میں ان کا نام بھی آجائے۔ آخر میں تھوڑا سا اس مہم کا ذکر جو جنرل قمر جاوید باجوہ کے جانے کے بعد اْن کے خلاف چلائی جارہی ہے۔ اس مہم میں سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کے اہم رہنما بھی شریک ہیں۔ ہم نے خود دیکھا اور سنا کہ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی جنرل عمر کے فرزند اسد عمر نے ایک ٹی وی ٹاک شو میں کہا کہ عمران خان کے خلاف اپریل 2022  میں لائی جانے والی تحریک عدم اعتماد کو اگر جنرل باجوہ کی حمایت حاصل نہ ہوتی تو ان کی حکومت نہیں گرائی جاسکتی تھی۔ سوال یہ ہے کہ 2018 میں اگر پی ٹی آئی کو جنرل باجوہ کی حمایت حاصل نہ ہوتی تو کیا ان کی حکومت بنائی جاسکتی تھی؟ اسد عمر صاحب اس کا جواب دینا پسند کریں گے۔ عمران خان تخت سے کیا اترے کہ انہیں اقتدار میں لانے والی فوج اور اس کے سربراہ کو انہوں نے نشانے پر رکھ لیا۔ گزشتہ 9ماہ کے دوران کونسا ایسا ’’ لقب‘‘ ہے جو جنرل باجوہ کو نہیں دیا گیا۔ اس کے جواب میں باجوہ صاحب نے جس صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔ جبکہ جنرل باجوہ کی سبکدوشی کے بعد تو جیسے گالم گلوچ کا طوفان آگیا ہے۔ ویسے تو یہ ہمارا مجموعی روّیہ ہے کہ ہم ہر آنے والے کو سیلوٹ کرتے ہیں اور جانے والے کو ہوٹ… مگر پی ٹی آئی کے محبان نے تو اخلاقیات کی ساری حدیں پار کرتے ہوئے محسن کشی کی مثال قائم کی ’’ حضرت علی ؓ کا وہ فرمان یاد آرہا ہے کہ جس پر احسان کرو اس کے شر سے بھی بچو‘‘

پرویز مشرف کی میت لے کر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • پرویز مشرف کی یادیں اور باتیں 

    Feb 06, 2023
  • رشتے کا انتخاب اور دیانتداری کا عنصر

    Feb 05, 2023
  • سابق صدر پرویز مشرف انتقال کر گئے

    Feb 05, 2023 | 11:01
  • سعودیہ کے بعد امارات نے بھی افغانستان میں سفارتخانہ بند ...

    Feb 06, 2023 | 10:59
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • ترکیہ میں زلزلے سے بے گھر لوگوں پر ایک اور قدرتی آفت ...

    Feb 06, 2023 | 22:56
  • مسلسل نظربندی کیخلاف ایرانی فلمساز نے جیل میں بھوک ہڑتال ...

    Feb 06, 2023 | 22:42
  • پرویز مشرف کی میت لے کر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا

    Feb 06, 2023 | 22:32
  • پرویز مشرف کی میت دبئی سے پاکستان روانگی میں مزید تاخیر ...

    Feb 06, 2023 | 22:21
  • شہباز شریف کا اظہارِ ہمدردی کے لیے ترکیہ کا دورہ کرنے کا ...

    Feb 06, 2023 | 21:53
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • پرویز مشرف کی یادیں اور باتیں 

    Feb 06, 2023
  • اقوام متحدہ کا کردار اور مسئلہ کشمیر

    Feb 05, 2023
  • یوم یکجہتی کشمیر، کبھی تو مظلوم کی سنی جائے!!!!!

    Feb 05, 2023
  • رشتے کا انتخاب اور دیانتداری کا عنصر

    Feb 05, 2023
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات!!!!!

    Feb 03, 2023
  • 1

    جیل بھرو تحریک کی بجائے ملک سنبھالو تحریک چلائیں

  • 2

    جنرل پرویز مشرف کا انتقال

  • 3

    بھارت کا جعلی آپریشن بے نقاب

  • 4

    اقوام متحدہ سے عملیت پسندی کا متقاضی آج کا یوم یکجہتیٔ کشمیر 

  • 5

    وزیر اعظم کی مجوزہ اے پی سی اور قومی مفاد کے تقاضے 

  • 1

     پیر ، 14 رجب المرجب1444ھ،6 فروری 2023ء

  • 2

    ہفتہ ، 12 رجب المرجب1444ھ، 4 فروری 2023ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • زوال کا عروج

    Feb 06, 2023
  • بھارت ایک قبضہ مافیا

    Feb 06, 2023
  • مشکلیں اور آساں ؟

    Feb 06, 2023
  • بڑے نصیبوں والے عمران خان

    Feb 06, 2023
  • کڑوی گولیاں

    Feb 06, 2023
  • عوام کی باری کب آئے گی۔۔۔؟

    Feb 06, 2023
  • آئی ایم ایف کی نئی شرائط

    Feb 06, 2023
  • تہمت لگا کے ماں پہ جو دشمن سے داد لے ایسے سخن فروش ...

    Feb 06, 2023
  • دہشت گردی کے پیچھے بیرونی ہاتھ

    Feb 06, 2023
  • امریکہ میں اسلام کی نشرو اشاعت

    Feb 06, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

     عفووحلم کے پیکر(۳)

  • 2

    عفووحلم کے پیکر(۲)

  • 3

     عفووحلم کے پیکر(۱)

  • 1

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    مسلم کنونشن دہلی 17 اپریل 1946

  • 1

    ارمغان حجاز

  • 2

    ماخوذ از

  • 3

    مضمون اقبال کا سیاسی تفکر

  • 4

    بالِ جبریل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group