Waqt News
Monday | February 06, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • اللہ تعالی پرویز مشرف کے لیے آسانیاں پیدا کرے: شاہد آفریدی
  • 10 ماہ بعد نااہل، نالائق ٹولے نے معیشت کو تباہ کر دیا :عمر سرفراز چیمہ
  • آن لائن ٹکٹوں سمیت ریلوے نے پورا نظام رابطہ ایپ پر منتقل کردیا
  • وفاقی حکومت کا آئی جی خیبر پختونخوا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
  • 6 چھکے لگا کر افتخار احمد بنگلہ دیش روانہ

 پاکستان دِیاں دَیسی مانواں اِکّو جہیّاں ہوندیاں نَیں ( 1) 

Dec 03, 2022 8:50 AM, December 03, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
 پاکستان دِیاں دَیسی مانواں اِکّو جہیّاں ہوندیاں نَیں ( 1) 

معزز قارئین ! دُنیا کے کل ملکوں کی تعداد 196 اور مسلمان ملکوں کی تعداد 57 ہے لیکن "Wikipedia" کے مطابق سال میں ایک بار دُنیا کے 111 ملک "Father`s Day" ( اَب ، پِدر ،یا، باپ کا دِن) مناتے ہیں اور اپنی مرضی کے مطابق باقی ملک "Mother`s Day"  ( اُم ّ، مادر ، یا ، ماں کا دِن) مناتے ہیں۔ 

عربی زبان میں ماں ؔاور باپ ؔکو ’’والدین ‘‘ کہتے ہیں ۔ انگریزی زبان میں ’’ والدین ‘‘ کو "Parents" کہا جاتا ہے ۔ مَیں دوسرے ملکوں کی بات نہیں کرتا ۔ ہمارے والدین کسی بھی ملک میں ہُوں ، دارِ فانی میں ہُوں یا عالم جاودانی میں،وہ تو ہمہ وقت ہمارے دِلوں میں بستے ہیں ۔ 

اللہ تعالی پرویز مشرف کے لیے آسانیاں پیدا کرے: شاہد آفریدی

’’ حاصل زندگی !‘‘

مَیں نے اپنے والدین کی دُعائوں سے روزنامہ ’’ سیاست ‘‘ لاہور کے ایڈیٹر اور مختلف قومی اخبارات (خاص طور پر نوائے وقت ) کے کالم نویس کی حیثیت سے پاکستان کے مختلف صدور اور وزرائے اعظم کی میڈیا ٹیم کے رُکن کی حیثیت سے اُن کے ساتھ آدھی دُنیا کی سیر کی لیکن میری زندگی کا حاصل یہ ہے کہ مجھے ’’نوائے وقت ‘‘ کے کالم نویس کی حیثیت سے ستمبر 1991ء میں صدرِ پاکستان غلام اسحاق خان کی میڈیا ٹیم کے رُکن کی حیثیت سے اُن کے ساتھ خانۂ کعبہ کے اندر داخل ہونے کا شرف حاصل ہُوا۔ مجھے یقین ہے کہ ’’ اِس کا ثواب ’’ مفسرِ نظریۂ پاکستان‘‘ جنابِ مجید نظامیؒ کو بھی ضرور ملا ہوگا ؟‘‘۔

10 ماہ بعد نااہل، نالائق ٹولے نے معیشت کو تباہ کر دیا :عمر سرفراز چیمہ

’’تحریک پاکستان/ قیام پاکستان!‘‘

معزز قارئین! مَیں کئی بار اپنے کالم میں بیان کر چکا ہُوں کہ ’’ تحریکِ پاکستان کے دَوران ہندوستان کی دہشت گرد تنظیم ’’آر۔ ایس۔ ایس‘‘ ( راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ) کی ذیلی تنظیموں اور سِکھوں نے 15 لاکھ مسلمانوں کو شہید کِیا تھا۔ 10 لاکھ مسلمانوں کو تو صِرف مشرقی پنجاب میں شہید کِیا گیا تھا جہاں کی دو سِکھ ریاستوں ’’نابھہ‘‘ اور ’’پٹیالہ‘‘ کے علاوہ ضلع امرتسر میں سِکھوں نے میرے خاندان کے 26 افراد کو شہید کردِیا تھا اور قیام پاکستان کے بعد ہمارا خاندان میرے والد صاحب ، تحریک پاکستان کے ( گولڈ میڈلسٹ) رانا فضل محمد چوہان ؒکی سربراہی میں پاک ، پنجاب کے شہر سرگودھا میں آباد ہوگیا تھا۔ مَیں اپنے کئی کالموں میں اپنے والد صاحب کی زندگی کا تذکرہ کر چکاہُوں ۔

آن لائن ٹکٹوں سمیت ریلوے نے پورا نظام رابطہ ایپ پر منتقل کردیا

’’ 3 دسمبر 1991ء ‘‘ 

معزز قارئین !آج3 دسمبر ہے ، میری والدۂ محترمہ ؒ کی 31 ویں برسی۔ 3 دسمبر 1991ء کو میری والدۂ محترمہ ، بشیر بی بیؒ کا 70 سال کی عُمر میں انتقال ہُوااور وہ میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک ہُوئی تھیں ۔ آٹھ بیٹوں اور تین بیٹیوں کی ماں ، 38 پوتے، پوتیوں اور نواسے ، نواسیوں کی دادی اور نانی کو جب ہم نے لحد میں اُتارا تو میرے 82 سالہ والد صاحب ؒپتھرائی ہُوئی آنکھوں سے اپنی زندگی کے ساتھی کو نئی زندگی کے لئے عازمِ سفر دیکھ رہے تھے ۔ مرحومہ کو اُن کی خواہش اور وصیت کے مطابق دونوں ہاتھوں میں سُرخ چوڑیاں پہنائی گئی تھیں اور سر پر سُرخ رنگ کا دوپٹّہ اوڑھایا گیا تھا۔ 

وفاقی حکومت کا آئی جی خیبر پختونخوا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

اُن کا خیال تھا کہ ’’ جو عورت اپنے خاوند کی زندگی ہی میں انتقال کر جائے وہ سدا سُہاگن ہوتی ہے اور یہ بڑی خوش قسمتی کی بات ہے ۔ لہٰذا مرنے والوں کو خوشی خوشی مالکِ حقیقی کے حضور حاضری دینا چاہیے ۔ ‘‘

’’ چہروں کی شناخت کا شعور ! ‘‘

 مَیں بھائی/ بہنوں میں سب سے بڑا ہُوں اور جب مجھے چہروں کی شناخت کا شعور ہُوا تو مجھے میری والدۂ محترمہ کے بارے بتایا گیا کہ ’’ یہ بی بی جیؒ ہیں ۔ میرے چچا ، پھوپھیاں ، میری والدہ کو بی بی جیؒ کہا کرتی تھیں اور میری دادی اماّں کو ’’ اماّں ‘‘ ۔میرے والد صاحب اور بی بی جیؒ سرگوددھا میں رہتے تھے۔ کبھی وہ لاہور آ جاتے تھے اور کبھی مَیں اور میرے بھائی بہن سرگودھا جاتے تھے ۔ 

6 چھکے لگا کر افتخار احمد بنگلہ دیش روانہ

اکتوبر 1991ء میں میرے والد صاحب ، بی بی جیؒ کو علاج کیلئے سرگودھا سے لاہور لائے ، میرے چھوٹے بھائی محمد علی چوہان اور اُسکی اہلیہ ( میری پھوپھی زاد)رشیدہ علی سے اُنہیں بہت محبت تھی ، وہ اُن کے گھر مقیم رہے ۔

 روزنامہ ’’ سیاست ‘‘ کے ایڈیٹر کی حیثیت سے میرا دفتر اسلام آباد ، ملتان ، لاہور میں تھا۔ بی بی جیؒ کی تیمارداری پر مَیں اور میرے سبھی بھائی ، محمد اقبال چوہان ، مبارک علی چوہان، لیاقت علی چوہان، شوکت علی چوہان، محمد علی چوہان، محمد سلیم چوہان اور محمد کلیم چوہان اور ہماری بہنیں مصروف رہیں ۔ اپنی زندگی کے آخری لمحوں میں مجھے بی بی جیؒ نے کہا تھا کہ ’’ تُم بڑے ہو ، میری موت پر تُم نہ رونا اور چھوٹے بھائی بہنوں کو تسلی دینا۔ 

’’ بابِ پاکستان ! ‘‘ 

انتقال سے کچھ دِن پہلے بی بی جیؒ کی فرمائش پر میرے تین بھائی شوکت علی چوہان، محمد علی چوہان اور محمد سلیم چوہان ’’بابِ پاکستان ‘‘ دیکھنے گئے ۔ دراصل ہجرت کے بعد ہمارا خاندان تین دِن تک "Walton Camp"رہا ۔

 بی بی جیؒ شاید اُس دَور کی یاد تازہ کرنا چاہتی ہوں گی۔ اُن دِنوں میرے دو چھوٹے بھائی محمد اقبال چوہان اور مبارک علی چوہان گم ہوگئے تھے اور وہ دو دِن بعد ملے تھے ۔ 

’’ قائداعظمؒ اور مادرِ ملّتؒ ؟ ‘‘ 

بی بی جیؒ سیاسی خاتون نہیں تھیں لیکن، جن دِنوں مَیں ذوالفقار علی بھٹو (مرحوم )کی محبت میں گرفتارتھا، تو ، وہ مجھے سمجھایا کرتی تھیں اور کہا کرتی تھیں ’’ لیڈر ایسا ہونا چاہیے،جیسے قائداعظم محمد علی جناحؒ اور ’’ مادرِ ملّت ‘‘ محترمہ فاطمہ جناحؒ تھیں۔

 معزز قارئین ! لیکن ، جب بھٹو صاحب کو پھانسی ہوگئی تو بی بی جیؒ کو اچانک ’’ بے نظیر بھٹو سے ہمدردی ہوگئی اور مجھ سے کہا کرتی تھیں کہ ’’ تُم اُن کی بیوہ اور بیٹی کے پیچھے کیوں پڑے رہتے ہو؟‘‘۔

’’ تذکرۂ جنابِ مجید نظامیؒ ! ‘‘

4 دسمبر 1991ء کو برادرِ عزز سیّد شاہد رشید ( اب مرحوم) جنابِ مجید نظامیؒ کو اپنے ساتھ لے کر میرے گھر تشریف لائے۔ 10 دسمبر کو مَیں جنابِ مجید نظامیؒ کے دفتر گیا تو وہاں نامور صحافی (میرے دوست ) میر جمیل اُلرحمن ( اب مرحوم) بھی موجود تھے ۔ 

جنابِ مجید نظامیؒ نے گلے لگایا اور اور مِیر صاحب ؒنے بھی ۔ تعزیت کے بعد جنابِ مجید نظامیؒ نے کہا کہ ’’ اثر چوہان جی ! مَیں تُہاڈا کالم پڑھیا تے ، مَینوں اپنی ماں جی دِی بوہت یاد آئی!‘‘ ۔ مَیں نے عرض کِیا کہ ’’محترم نظامی ؒ جی ساڈے دیس پاکستان دِیاں ساریاں دیسی مانواں اِکّوں جہیّاں ہوندیاں نَیں! ‘‘ اِس پر برادرِ محترم میرجمیل اُلرحمن ؒبھی آبدیدہ ہوگئے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(جاری ہے )

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • پرویز مشرف کی یادیں اور باتیں 

    Feb 06, 2023
  • رشتے کا انتخاب اور دیانتداری کا عنصر

    Feb 05, 2023
  • سابق صدر پرویز مشرف انتقال کر گئے

    Feb 05, 2023 | 11:01
  • سعودیہ کے بعد امارات نے بھی افغانستان میں سفارتخانہ بند ...

    Feb 06, 2023 | 10:59
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • اللہ تعالی پرویز مشرف کے لیے آسانیاں پیدا کرے: شاہد آفریدی

    Feb 06, 2023 | 19:27
  • 10 ماہ بعد نااہل، نالائق ٹولے نے معیشت کو تباہ کر دیا :عمر ...

    Feb 06, 2023 | 19:19
  • آن لائن ٹکٹوں سمیت ریلوے نے پورا نظام رابطہ ایپ پر منتقل ...

    Feb 06, 2023 | 19:13
  • وفاقی حکومت کا آئی جی خیبر پختونخوا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

    Feb 06, 2023 | 19:09
  • 6 چھکے لگا کر افتخار احمد بنگلہ دیش روانہ

    Feb 06, 2023 | 19:03
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • پرویز مشرف کی یادیں اور باتیں 

    Feb 06, 2023
  • اقوام متحدہ کا کردار اور مسئلہ کشمیر

    Feb 05, 2023
  • یوم یکجہتی کشمیر، کبھی تو مظلوم کی سنی جائے!!!!!

    Feb 05, 2023
  • رشتے کا انتخاب اور دیانتداری کا عنصر

    Feb 05, 2023
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات!!!!!

    Feb 03, 2023
  • 1

    جیل بھرو تحریک کی بجائے ملک سنبھالو تحریک چلائیں

  • 2

    جنرل پرویز مشرف کا انتقال

  • 3

    بھارت کا جعلی آپریشن بے نقاب

  • 4

    اقوام متحدہ سے عملیت پسندی کا متقاضی آج کا یوم یکجہتیٔ کشمیر 

  • 5

    وزیر اعظم کی مجوزہ اے پی سی اور قومی مفاد کے تقاضے 

  • 1

     پیر ، 14 رجب المرجب1444ھ،6 فروری 2023ء

  • 2

    ہفتہ ، 12 رجب المرجب1444ھ، 4 فروری 2023ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • زوال کا عروج

    Feb 06, 2023
  • بھارت ایک قبضہ مافیا

    Feb 06, 2023
  • مشکلیں اور آساں ؟

    Feb 06, 2023
  • بڑے نصیبوں والے عمران خان

    Feb 06, 2023
  • کڑوی گولیاں

    Feb 06, 2023
  • عوام کی باری کب آئے گی۔۔۔؟

    Feb 06, 2023
  • آئی ایم ایف کی نئی شرائط

    Feb 06, 2023
  • تہمت لگا کے ماں پہ جو دشمن سے داد لے ایسے سخن فروش ...

    Feb 06, 2023
  • دہشت گردی کے پیچھے بیرونی ہاتھ

    Feb 06, 2023
  • امریکہ میں اسلام کی نشرو اشاعت

    Feb 06, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

     عفووحلم کے پیکر(۳)

  • 2

    عفووحلم کے پیکر(۲)

  • 3

     عفووحلم کے پیکر(۱)

  • 1

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    مسلم کنونشن دہلی 17 اپریل 1946

  • 1

    ارمغان حجاز

  • 2

    ماخوذ از

  • 3

    مضمون اقبال کا سیاسی تفکر

  • 4

    بالِ جبریل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group