Waqt News
Monday | February 06, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • اللہ تعالی پرویز مشرف کے لیے آسانیاں پیدا کرے: شاہد آفریدی
  • 10 ماہ بعد نااہل، نالائق ٹولے نے معیشت کو تباہ کر دیا :عمر سرفراز چیمہ
  • آن لائن ٹکٹوں سمیت ریلوے نے پورا نظام رابطہ ایپ پر منتقل کردیا
  • وفاقی حکومت کا آئی جی خیبر پختونخوا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
  • 6 چھکے لگا کر افتخار احمد بنگلہ دیش روانہ

ایک اور کشف‘ ایک اور بشارت

Dec 03, 2022 8:35 AM, December 03, 2022
  • عبداللہ طارق سہیل
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
ایک اور کشف‘ ایک اور بشارت

خان صاحب پہلے بھی ہماری معلومات میں درستگی اور اضافہ کرتے رہے ہیں۔ مثلاً انہی کے ”کشف“ سے ہمیں پتہ چلا کہ موسم چار نہیں‘ بارہ ہوتے ہیں۔ جرمنی‘ جاپان کے بارڈر ملتے ہیں۔ تاریخ میں حضرت یسوع علیہ السلام کا تو ذکر ہی نہیں اور چین میں ٹرینیں سپیڈ کی لائٹ سے چلتی ہیں۔ وغیرہ وغیرہ۔

خان صاحب علوم ظاہری کے باطنی شعبے کا بحر ذخار ہیں۔ وہ جو ارشاد فرماتے ہیں عوام کا ایک جم غفیر اسے اپنے عقائد کا حصہ مان لیتا ہے۔ اسے متشابہا نہیں۔ محکمات‘ تصور کرتا ہے۔ کچھ ہی مہینے پہلے انہوں نے اعلان کیا کہ وہ صاحب امر بالمعروف کے منصب پر فائز ہو چکے ہیں۔ اہل ایمان ترنت ایمان لائے۔ پھر یہ کشف بھی انہوں نے مظہر کیا کہ جو ان کا ساتھ نہیں دے گا اللہ قبر کی پہلی رات اور قیامت کے دن اس کی جوابدہی کرے گا۔ اہل ایمان تھر تھر کانپے اور روز حشر کی جوابدہی سے ڈر کر جوق در جوق ان کے جلسوں میں شریک ہوئے اور یوں جنت کا پروانہ اپنے نام لکھوانے میں کامیاب ہوئے۔

اللہ تعالی پرویز مشرف کے لیے آسانیاں پیدا کرے: شاہد آفریدی

___________

پارلیمانی نظام کے فضول ہونے کی بات وہ پہلے بھی کر چکے ہیں اور ایک کشف کی رو سے انہوں نے ڈیڑھ دو برس پہلے یہ طے بھی کر لیا تھا کہ وہ قبل از وقت الیکشن کرائیں۔ آئین میں ترمیم کریں۔ صدارتی نظام نافذ کریں۔ خود صدر بنیں اور تاحیات ملک کو اپنی برکات و فیوض سے بہرہ مند کریں۔ بدقسمتی سے ان کا کشف ٹھیک نہیں نکلا۔ الٹا وزارت عظمیٰ بھی ہاتھ سے گئی اور لاکھ جتن کے باوجود پھر سے ہاتھ آتی نظر نہیں آتی۔

خیر یہ کوئی حیران کن بات نہیں۔ روحانی کلبوں کے نصاب میں لکھا ہے کہ سارے ہی کشف درست نکلیں ضروری نہیں۔ کوئی ایک آدھ غلط بھی نکل آتا ہے۔ حیرت انگیز ماجرا البتہ یہ ضرور ہے کہ کچھ عرصہ سے خان صاحب کے سارے ہی کشوف غلط نکلے۔ ملک سری لنکا بنے گا۔ یہ کشف بھی غلط نکلا۔ تقرری میں کروں گا‘ یہ بات بھی غلط نکلی۔ 26 نومبر کو اسلام آباد میری مٹھی میں ہوگا‘ لیکن مٹھی کھلی کی کھلی رہ گئی۔

10 ماہ بعد نااہل، نالائق ٹولے نے معیشت کو تباہ کر دیا :عمر سرفراز چیمہ

ڈیڑھ سال پہلے جب صدارتی نظام کا ڈول ڈالو والی بشارت ہوئی‘ کچھ اور اہل کشف بھی نکلے‘ مضامین کہنہ کے انبار لگا دیئے کہ ہر خرابی کی ذ مہ داری پارلیمانی نظام میں ہے اور ہر مشکل کا حل صدارتی نظام میں ہے۔ جتنی تیزی سے یہ اہل کشف برآمد ہوئے تھے‘ اتنی ہی تیزی سے دوبارہ روپوش بھی ہو گئے۔

___________

بہرحال‘ یہ انکشاف کرنے والے خان صاحب پہلے نہیں ہیں۔ بہت عشرے پہلے ایوب خان نام کے ایک خان صاحب دراصل اس میدان کے مرد اول تھے۔ وہ پارلیمانی تو کیا‘ جمہوری صدارتی نظام کے بھی قائل نہیں تھے۔ ان کی دریافت یہ تھی کہ ہر کس و ناکس کو ووٹ دینے کا حق نہیں دیا جا سکتا۔ یہ حق صرف گنتی کے چند ہزار حقداروں کا ہے۔ چنانچہ انہوں نے ازراہ فیاضی‘ چند ہزار کے بجائے ایک لاکھ افراد کو یہ حق دیا کہ وہ صدر کے انتخاب میں ووٹ ڈالیں۔ ان حقداروں کو بی ڈی ممبر ہونے کا اعزاز بخشا گیا۔ یہی سوچ پھر مرد ثانی ضیاءالحق کی تھی۔ ایک قدم آ گے بڑھ کر انہوں نے اینگلو سیکسن نظام یا اس دور کی ایک خطرناک نشانی ”پاکستان ریلوے“ کا قلمع قمع کرنے کا منصوبہ بھی آغاز پذیر کیا۔ اختتام پذیری بعد ازاں پرویز مشرف اور پھر عمران خان کے دورمیں انجام پائی۔ اب خیر سے بچی کچھی پٹڑیاں اور بوگیاں محض آثار قدیمہ کے طورپر باقی بچی ہیں

آن لائن ٹکٹوں سمیت ریلوے نے پورا نظام رابطہ ایپ پر منتقل کردیا

___________

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے طلبہ کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں یکساں نظام تعلیم ہونا چاہئے۔

انہیں شاید پتہ نہیں چلا۔ یکساں تعلیمی نظام ملک میں پہلے ہی بڑی حد تک نافذ ہو چکا ہے اور اس کا نام ہے ”تعلیم صرف اشرافیہ“ کے بچوں کیلئے۔ یہ یکساں تعلیمی نظام جنرل مشرف کے دور میں نافذ ہونا شروع ہوا تھا اور عمران خان کے دور میں یہ اپنے عروج کو پہنچا۔ غیر اشرافیہ کیلئے سرکاری نظام تعلیم بڑی حد تک ختم ہو چکا۔ جو رہا سہا ہے‘ وہ ختم ہونے میں دیر ہی کتنی لگے گی۔ سرکاری سکول کم ہوتے جا رہے ہیں۔ لاکھوں روپے ماہانہ خرچے والے سکول بڑھتے جا رہے ہیں۔ صرف نظام تعلیم ہی یکساں نہیں ہو رہا‘ علاج کا بھی نظام تیزی سے ”یکساں“ ہوتا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے دس برس میں پختونخوا سے سرکاری علاج تقریباً صفر ہو گیا۔ پنجاب میں آدھے سے بھی کم رہ گیا۔ یعنی علاج بھی صرف اشرافیہ کیلئے۔ 

وفاقی حکومت کا آئی جی خیبر پختونخوا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

بہت جلد ملک پر یکساں نظام تعلیم اور یکساں علاج کا نظام مکمل ہو جائے گا۔ تعلیم اور علاج کی یہ دوئی قصہ پارینہ بننے کو ہے۔

___________

عجب انکشاف تخت پنجاب کے ولی عہد نے کیا ہے کہ ان کی جماعت کو پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کیلئے سبکدوش آرمی چیف نے کہا۔ اب پی ٹی آئی کیا وہ مہم ختم کر دے گی جو اس نے سوشل میڈیا پر ہی نہیں‘ مین سٹریم میڈیا پر جنرل باجوہ صاحب کے خلاف کمال درجے کی حق گوئی کے ساتھ شروع کر رکھی ہے۔ ناقابل سماعت الفاظ سننے کو اور ناقابل اشاعت الفاظ پڑھنے کو مل رہے ہیں۔ ولی عہد نے جو کہا‘ اس کے بعد تو معافی کی درخواست دینا بنتی ہے۔

6 چھکے لگا کر افتخار احمد بنگلہ دیش روانہ

مسلم لیگ والے زیادہ سرگرم ہیں۔ وہ تو ایمان لا چکے تھے کہ باجوہ صاحب گزشتہ برس سے غیر سیاسی صدر رہ چکے ہیں‘ لیکن وہ تو آخر دم تک سیاسی رہے اور مسلم لیگ کے خلاف ہی سرگرم رہے۔ وہ سرگرم نہ ہوتے تو پنجاب کے وزیراعلیٰ آج بھی حمزہ ہوتے

خدا وندا یہ تیرے سادہ دل ”لیگی“ کہاں جائیں۔

___________

خیر یہ معاملہ تو وقتی نوعیت کا ہے‘ ایک کل وقتی بحث خان صاحب نے یہ انکشاف کرکے چھیڑ دی ہے کہ پارلیمانی جمہوریت ہم جیسے ممالک کیلئے قطعی غیر موزوں ہے۔ یہ نظام تو محض ”اینگلو سیکسن“ ملکوں میں چل سکتا ہے۔

اینگلو سیکسن جیسے کہ فرانس‘ برطانیہ‘ جرمنی یا پھر ڈایاسپورا والے آسٹریلیا ‘ کینیڈا وغیرہ‘ لیکن ہم کیا دیکھتے ہیں؟ ستر کے لگ بھگ ممالک میں یہ نظام یعنی پارلیمانی جمہوریت والا بخوبی چل رہا ہے۔ اور وہ ترقی بھی کر رہے ہیں۔ خان صاحب کا انکشاف دوستانہ مان لیا جائے کہ یہ نظام صرف اینگلو سیکسن ممالک ہی میں مل سکتا ہے تو پھر یہ بھی ماننا پڑتے گا کہ .... 70 کے لگ بھگ ممالک دراصل اینگلو سیکسن ہیں۔ یعنی ڈیڑھ ارب آبادی والا بھارت بھی اینگلو سیکسن ہے اور 26‘ 27 کروڑ آبادی والا انڈونیشیا بھی۔ مزید براں ملائشیا‘ بنگلہ دیش‘ سری لنکا‘ نیپال بھی‘ کئی دوسرے یورپی‘ افریقی اور لاطینی ممالک بھی۔ دنیا کی آبادی کی اتنی بڑی تعداد اینگلو سیکسن ہے اور ہمیں معلوم ہی نہیں تھا۔ علم میں قابل قدر اضافہ کرنے کیلئے خان صاحب کا شکریہ!

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
عبداللہ طارق سہیل

عبداللہ طارق سہیل

مشہور ٖخبریں
  • پرویز مشرف کی یادیں اور باتیں 

    Feb 06, 2023
  • رشتے کا انتخاب اور دیانتداری کا عنصر

    Feb 05, 2023
  • سابق صدر پرویز مشرف انتقال کر گئے

    Feb 05, 2023 | 11:01
  • سعودیہ کے بعد امارات نے بھی افغانستان میں سفارتخانہ بند ...

    Feb 06, 2023 | 10:59
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • اللہ تعالی پرویز مشرف کے لیے آسانیاں پیدا کرے: شاہد آفریدی

    Feb 06, 2023 | 19:27
  • 10 ماہ بعد نااہل، نالائق ٹولے نے معیشت کو تباہ کر دیا :عمر ...

    Feb 06, 2023 | 19:19
  • آن لائن ٹکٹوں سمیت ریلوے نے پورا نظام رابطہ ایپ پر منتقل ...

    Feb 06, 2023 | 19:13
  • وفاقی حکومت کا آئی جی خیبر پختونخوا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

    Feb 06, 2023 | 19:09
  • 6 چھکے لگا کر افتخار احمد بنگلہ دیش روانہ

    Feb 06, 2023 | 19:03
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • پرویز مشرف کی یادیں اور باتیں 

    Feb 06, 2023
  • اقوام متحدہ کا کردار اور مسئلہ کشمیر

    Feb 05, 2023
  • یوم یکجہتی کشمیر، کبھی تو مظلوم کی سنی جائے!!!!!

    Feb 05, 2023
  • رشتے کا انتخاب اور دیانتداری کا عنصر

    Feb 05, 2023
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات!!!!!

    Feb 03, 2023
  • 1

    جیل بھرو تحریک کی بجائے ملک سنبھالو تحریک چلائیں

  • 2

    جنرل پرویز مشرف کا انتقال

  • 3

    بھارت کا جعلی آپریشن بے نقاب

  • 4

    اقوام متحدہ سے عملیت پسندی کا متقاضی آج کا یوم یکجہتیٔ کشمیر 

  • 5

    وزیر اعظم کی مجوزہ اے پی سی اور قومی مفاد کے تقاضے 

  • 1

     پیر ، 14 رجب المرجب1444ھ،6 فروری 2023ء

  • 2

    ہفتہ ، 12 رجب المرجب1444ھ، 4 فروری 2023ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • زوال کا عروج

    Feb 06, 2023
  • بھارت ایک قبضہ مافیا

    Feb 06, 2023
  • مشکلیں اور آساں ؟

    Feb 06, 2023
  • بڑے نصیبوں والے عمران خان

    Feb 06, 2023
  • کڑوی گولیاں

    Feb 06, 2023
  • عوام کی باری کب آئے گی۔۔۔؟

    Feb 06, 2023
  • آئی ایم ایف کی نئی شرائط

    Feb 06, 2023
  • تہمت لگا کے ماں پہ جو دشمن سے داد لے ایسے سخن فروش ...

    Feb 06, 2023
  • دہشت گردی کے پیچھے بیرونی ہاتھ

    Feb 06, 2023
  • امریکہ میں اسلام کی نشرو اشاعت

    Feb 06, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

     عفووحلم کے پیکر(۳)

  • 2

    عفووحلم کے پیکر(۲)

  • 3

     عفووحلم کے پیکر(۱)

  • 1

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    مسلم کنونشن دہلی 17 اپریل 1946

  • 1

    ارمغان حجاز

  • 2

    ماخوذ از

  • 3

    مضمون اقبال کا سیاسی تفکر

  • 4

    بالِ جبریل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group