
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ بہت دلخراش ہے اور قابل مذمت ہے۔ ٹویٹر پرجاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومتی ادارے واقعے کی تحقیقات میں پنجاب حکومت کی معاونت کررہے ہیں۔ نیشنل کرائیسس سیل واقعے کے محرکات کا جائزہ لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کو قانون کی عدالت میں لائینگے۔وزیر داخلہ نے کہاکہ مذہب کے نام پر انتہا پسندی کے واقعات کو روکنے کے لئے پورے معاشرے کو ملکر کام کرنا ہوگا۔