پاکستان نے واہگہ سرحد سے طورخم تک افغانستان کے لئے بھارت سے پچاس ہزار میٹرک ٹن گندم اور انسانی جانیں بچانے والی ادویات لے کر آنے والے افغان ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔یہ فیصلہ افغانستان میں انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے پیش نظر کیا گیا اور اس حوالے سے آج وزارت خارجہ میں بھارت کی وزارت خارجہ کو آگاہ کیا گیا۔بھارتی حکومت پر افغانستان کو انسانی بنیادوں پر فراہم کی جانے والی امداد کے عمل کو تیزی سے مکمل کرنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کے لئے بھی زور دیا گیا۔آج ایک بیان میں وزارت خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا کہ اس سے انسانی بنیادوں پر مجوزہ امداد کی فراہمی کو سہل بنانے کے لئے پاکستان کا عزم اور سنجیدگی ظاہر ہوتی ہے.
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024