
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سیالکوٹ کی فیکٹری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واقعہ کی اعلیٰ سطح کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے اور قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، حکومت قانون شکن عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔