
رکشہ میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد سوار تھے،3 افراد کی حالت تشویشناک
بہاولنگر میں منڈی مدرسہ کے قریب ٹرک اور رکشہ کے تصاد میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق اور 6زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔رکشہ میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد سوار تھے، پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے لیا تاہم ڈرائیورموقع پا کر فرار ہو گیا۔