راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے حملے جاری ہیں۔جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض راولپنڈی کے الائیڈ اسپتالوں میں داخل ہیں۔ذرائع کے مطابق ہولی فیملی اسپتال میں 1 بینطیر اسپتال 3 ڈی ایچ کیو 1 مریض لایا گیا ہے جبکہ ڈینگی کے 5 مریض تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
خیال رہے کہ رواں سال ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3827 ہو گئی ہیں۔واضح رہے کہ ڈینگی وائرس سے ٹھیک ہو کر اسپتالوں سے 3772 افراد واپس گھر چلے گئے ہیں۔