ڈی جی ا نٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ کادورہ ایگریکلچرل ریسرچ کونسل
اسلام آباد(نامہ نگار ) ڈی جی ا نٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر مارک اسمتھ نے کنٹری نمائندے،انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر محسن حفیظ کے ہمراہ پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر غلام محمد علی، چیئرمین پی اے آر سی، ڈاکٹر ذاکر حسین ڈاہری، نیشنل کوآرڈینیٹر (واٹر)، ڈاکٹر بشیر احمد، ڈائریکٹر، کلائمیٹ انرجی اینڈ واٹر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (CEWRI) این اے آر سی اور ڈاکٹر محمد اسحاق مستوئی، ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن، پی اے آر سی نے معزز مندوبین کوگرمجوشی سے خوش آمدید کہا۔انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے نمائندوں نے پی اے آر سی کا پاکستان میں آئی ڈبلیو ایم آئی کے آپریشنل ہونے کے بعد سے مسلسل تعاون اورکلائمیٹ انرجی اینڈ واٹر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ( CEWRI)، این اے آر سی میںانٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ پاکستان رابطہ دفتر کے قیام کے لیے دفتری جگہ کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین پی اے آر سی نے مندوبین کو پی اے آر سی کے جاری اقدامات کے بارے میں بریفنگ دینے کے بعد مستقبل کے باہمی تعاون کے اقدامات کے لیے پی اے آر سی کی جانب سے آئی ڈبلیو ایم آئی پاکستان کو مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
دورہ