گلبرگ پل،لین دین کے تنازع پر نوجوان قتل،ملزمان فرار
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)نوجوان کو قتل کرکے نعش درخت سے لٹکا دی گئی جبکہ لڑائی جھگڑے میں ایک شخص لہو لہان کردیا گیاتھانہ کورال کو محمد صدیق نے بتایا کہ گلبرگ پل کے علاقے میں ملزمان مدثر اور مبشر نے رقم کے لین دین کے تنازعہ پرمدعی کے بھائی واجد علی کو قتل کرکے اس کی نعش درخت سے لٹکا دی اور فرار ہوگئے پولیس نے مقتول کی نعش پمس منتقل کردی جبکہ تھانہ گولڑہ کو بہا اللہ نے بتایا کہ دھریک موہری کے علاقے میں ناصر وغیرہ نے لڑائی جھگڑے کے دوران مارپیٹ کر زخمی کر دیا۔