عمران خان عوام کو مہنگا پٹرول کیوں فروخت کر رہے ہیں؟ شازیہ مری
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت کم ہونے کے باوجود ملک میں مہنگے پٹرول کی فروخت پر تنقید کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ جب دنیا میں پٹرول کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں تو عمران خان پاکستان کے عوام کو مہنگا پٹرول کیوں فروخت کر رہے ہیں؟ اپنے ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ وزیراعظم صاحب تیار رہیں پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر عوام 10دسمبر کو ان سے حساب لینے کے لئے سڑکوں پر آرہے ہیں۔ جب ملک بھر کے عوام 10دسمبر کو مہنگے پٹرول کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے تو دما دم مست قلندر ہوگا۔
شازیہ مری