ایف جی ای ایچ اے نے پلا ٹ ٹرانسفر کا جدید ترین نظام تیار کرلیا
اسلام آباد(وقائع نگار)فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ونگ نے پلا ٹ ٹرانسفر کا جدید ترین نظام تیار کیا ہے۔ یہ نظام اب مکمل طور پر فعال ہے۔ ٹرانسفر سسٹم کی ترقی کو ڈیجیٹائزیشن کی طرف بنیادی قدم سمجھا جاتا ہے۔ اس سے FGEHA کے معزز الاٹیوں اور رہائشیوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ہاؤسنگ اتھارٹی کے ایڈمیٹنگ سیکشن میں فائل ٹرانسفر کی درخواست موصول ہونے پر(1 الاٹیز کو ایس ایم ایس (SMS)،فوٹو کی سہولت ٹرانسفر فائل کی ٹریکنگ کی سہولت ٹرانسفر فائل سکین کے بعد محفوظ کرنے کی سہولت دستیاب ہو گی مز ید بر اں اس کے علاوہ، FGEHA کے میٹیس ونگ نے سب سیکٹر G-13/4 میں سروس روڈ کے اسفالٹ وئیرنگ کورس کی آخری تہہ بچھانے کے کام کی رفتار کو تیز کر دیا ہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔