کارڈیالوجی سنٹر کے بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلاس‘ سالانہ بجٹ منظور
ملتان (خصوصی رپورٹر) بورڈ آف میجمنٹ کی بندرھویں میٹنگ چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کے کانفرنس روم میں ہوئی صدارت میاں رحمان نسیم نے کی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر رفیق اختر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مسٹر فخر بشیر ڈائریکٹر فنانس ڈاکٹر سلمان شاہد ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل ) نمائندہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ مسٹر عارف جان نمائندہ فنانس ڈیپارٹمنٹ خواجہ محمد اقبال ڈاکٹر محمد راشد ایسوسٹی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر کامران بابرنے شرکت کی جس میں ہسپتال کے سالانہ بجٹ کی منظوری لی گئی جس میں میڈیسن اور ڈسپوزایبل خریدے جائیں گے اسکے علاوہ HVAC کا سالانہ مرمت کا ٹھیکہ مختلف کیٹگری کے سٹاف کی کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری بھی شامل ہے۔