Waqt News
Tuesday | August 09, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول کے ہاں بیٹی کی پیدائش
  • آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے سے ملک میں معاشی استحکام آجائے گا، مفتاح اسماعیل
  • امریکی صدرآج سویڈن اورفن لینڈکے نیٹوسے الحاق کی دستاویزپردستخط کریں گے
  • جنوبی کوریا:دارالحکومت سیئول میں بارشوں،سیلاب سے7افرادہلاک
  • ملک بھرمیں یوم عاشورہ مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا

حقیقت پر مبنی فرضی کہانی

Dec 03, 2021 5:48 AM, December 03, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
حقیقت پر مبنی فرضی کہانی

ایک گورنمنٹ ہائی سکول میں جاوید‘ اکرم‘ اختر‘ وحید اور منور پانچوں گہرے دوست محلے دار اور ہم جماعت تھے۔ میٹرک کے بعد نمبروں کی بنیاد پر سب ایک دوسرے سے دور ہوتے گئے۔ جاوید تعلیم میں نسبتاً کمزور مگر بہت سوشل تھا۔ میٹرک کر کے اسی محلے کے کونسلر کے ساتھ نتھی ہوگیا ۔ محمد اکرم اور منور حسین بہت لائق تھے۔ میٹرک میں اچھے نمبروں کی بنیاد پر بہترین کالج میں داخل ہو گئے۔ اختر نے اپنے والد کی کریانہ کی دکان سنبھال کر ساتھ ساتھ پڑھائی جاری رکھی مگر غربت کی وجہ سے وحید تعلیم جاری نہ رکھ سکا اور جرابیں بنانے والی ایک فیکٹری میں پیکر بن گیا۔ سولہ سترہ سال کی عمر میں ایک دوسرے سے بچھڑنے والے یہ پانچوں چالیس سال بعد ایک دوسرے سے یوں ملتے ہیں کہ انہیں اکٹھا کرنے اور اپنے عالیشان فارم ہاؤس میں بھرپور دن گزارنے کا موقع وہی جاوید فراہم کرتا ہے ، جواسی علاقے سے رکن اسمبلی منتخب ہو چکا ہے۔ وہ کونسلر کے بااعتماد ساتھی سے کونسلر اور پھر رکن اسمبلی بن چکا تھا۔ اس نے جھگڑے والی جائیدادیں بھی خریدنا شروع کر دیں اور پھر ایک کمرشل پلازہ جس کی مالک ایک خاتون تھی مگر قابض کوئی اور تھا وہی 30 کروڑ کا پلازہ اس نے 5 کروڑ میں خرید لیا اور پھر اس قابض شخص سے خالی کروایا۔ ڈیل ہوئی تو اسی کو 27 کروڑ میں بیچ دیا یہ تو ایک آدھ کارروائی ہے وہ اس طرح کے درجنوں سودے ڈال چکا ہے اس کا لنگر ہر وقت چلتا ہے۔ اسے علم ہے کہ حلقے میں کون کتنا ضرورت مند ہے۔ کتنے میں اپنا ووٹ بیچے گا اورکس برادری سے کیسے ڈیل کرنی ہے۔ یہ ڈیل ماسٹر تیسری مرتبہ رکن اسمبلی بنا اور ایک مرتبہ وزیر بھی رہ چکا ہے سارے بچے بھی اس نے بیاہ دئیے ہیں اور سب پراپرٹی کا کامیاب کاروبار کر رہے ہیں ۔جاوید چالیس سال سے اپنے تمام فیصلے اپنی مرضی اور حالات کے مطابق کرتا آرہا ہے ۔

9 محرم الحرام کے جلوس پُرامن طریقے سے اختتام پذیر

 محمد اکرم اور منور حسین جو بہت لائق تھے ایک سول سروس میں چلا گیا اور دوسرے نے فوج کو بطور کیریٔر اپنا لیا‘ دونوں ہی نے بہت منظم اور صاف ستھری زندگی کا آغاز کیا۔ ملک بھر میں ٹرانسفر پوسٹنگ نے انکے اپنے شہر اپنے لوگوں حتیٰ کہ رشتے داروں سے بھی رابطے ختم کر دیئے۔ ہر وقت پروٹوکول اور سٹیٹس کے گرداب اور اپنی اولاد کو اپنے سے بھی بہتر دیکھنے کی خواہش نے انہیں مزید محدود کر کے رکھ دیا ہے۔ تین چار سال بعد ریٹائرمنٹ کی تلوار تو ابھی سے ان کے سر پر لٹکنے لگی ہے ۔بیگمات کا علیٰحدہ سے دباؤ ہے کہ جس کروفر میں زندگی کی تین سے زائد دہائیاں گزار د ی ہیں وہ کسی بھی صورت جانے نہ پائے۔

پاکستان کو چار ارب ڈالر جلد مل جائیں گے، قائمقام گورنر اسٹیٹ بینک

ان دونوں نے صاف ستھری ملازمت کی اور اپنے کیریٔر میں انہوں نے کتنی ہی اچھی تجویز اور کتنا ہی اعلیٰ پلان اپنے باس کو پیش کیا۔ اس میں باس کی ہدایات کے مطابق ہی اس میں تبدیلیاں کرنا پڑیں۔ لہٰذا اتنے طویل عرصے میں وہ دونوں اپنی بے پناہ ذہانت کو اپنی مرضی کے مطابق استعمال ہی نہ کر سکے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد سب کچھ چھن جانے کا خوف بھی اکرم اور منور کو متزلزل کر رہا ہے۔حالانکہ زندگی میں سالہا سال یس باس کہنے والے اب اچانک دو تین سال کیلئے باس بھی بن چکے ہیں۔ زندگی بھر اُصول پسندی اور وقار کو اولیت دینے والوں میں سے ایک کو اب پیشکشیں شروع ہو گئی ہیں کہ فلاں پالیسی بنا دیں اور ریٹائرمنٹ کے بعد ہمارے فلاں پراجیکٹ میں فلاں شعبے میں شمولیت اختیار کر لیں مگر تربیت اور خاندانی پس منظر انہیں کوئی فیصلہ کرنے ہی نہیں دے رہا۔ اوپر سے دونوں کے بچے بھی ابھی تک سیٹ نہیں ہو سکے شادی تو دور کی بات ۔

گاڑیوں کی انٹری بند، مری اور گلیات جانے والے سیاح مایوس

 اختر جس نے سولہ سال کی عمر میں اپنے کیریٔر کا آغاز والد کی پرچون کی دکان سے کیا اور ساتھ ساتھ پڑھائی بھی جاری رکھی۔ اس نے ایک بڑا ڈیپارٹمنٹل سٹور بنا لیا ہے اور اپنے اڈے پر بیٹھا سارے کے سارے فیصلے خود ہی کرتا ہے۔ کاروبار کو اس نے کافی پھیلا لیا ہے اور اپنے تمام بچوںاور دامادوں کو بھی الگ الگ کاروبار کرا دیا ہے۔ حتی کہ بیٹیاں رشتے داروں میں بیاہ کر ان کے شوہروں کو بھی کسی نہ کسی پراڈکٹ کی ایجنسی دلوا رکھی ہے اور محض 56 سال کی عمر میں تمام تر ذمہ داریوں سے آزاد ہو چکا ہے اپنے تمام تر فیصلے خود کرنے کی عادت نے اس میں بلا کی خود اعتمادی پیدا کر رکھی ہے۔وحید علی نے جرابیں پیک کرنے والی ایک فیکٹری میں ملازمت شروع کی تو اسکے دوسرے دونوں بھائی دبئی چلے گئے۔ انہوں نے وہاں سے کچھ پیسے بھجوائے تو اس نے اپنے ہی گھر کی ڈیوڑھی میں جرابیں بنانے کی پرانی مشین لگا لی اور دن رات محنت کی۔ آج اس نے چالیس سال کے عرصے میں اپنی علیحدہ کوٹھی بنا لی ہے اور اس پرانے گھر کو کارخانہ میں تبدیل کر کے ساتھ والے گھر بھی خرید لئے ہیں۔ ایکسپورٹ کوالٹی جرابیں بناتا ہے اور دنیا کے متعدد ممالک میں اس کا مال جاتا ہے۔ اس کم تعلیم یافتہ وحید علی نے اعلیٰ تعلیم یافتہ لڑکے ملازم رکھے ہوئے ہیں جو اس کی تمام تر ایکسپورٹ کی نگرانی کرتے ہیں۔ اپنی زندگی میں ہی اس نے بچوں میں کاروبار تقسیم کر دیا ہے۔ ایک بیٹا سپورٹس کی جرابیں بناتا ہے اور وہ اکثر بیرون ملک دوروں پر رہتا ہے۔ سولہ سال کی عمر میں کیریٔر کی تلاش میں ایک دوسرے سے دور ہونے والے جاوید کے پرتعیش فارم ہاؤس میں جمع ہیں اور جاوید اب ملک جاوید ہے۔ 40 سال بعد ہونے والی اس ملاقات میں دونوں اعلیٰ افسران کے پاس سنانے کیلئے صرف ماضی کے قصے ہی ہیں اور ریٹائرمنٹ کے بعد کے کاغذی منصوبہ جات۔ ایک کو مقابلے کا امتحان دینے اور خود کو سیٹ کرنے میں اچھا خاصا وقت لگ گیا اور دوسرے کو دور دراز کی پوسٹنگ نے سوسائٹی اور اپنوں سے اتنا دور کئے رکھا کہ زندگی اور سوچ کے انداز ہی بدل دئیے۔دن بھر کی گپ شپ کرنے ایک دوسرے کے حالات سے آگاہ ہونے اور گزرے چالیس سال کا تجزیہ کرنے کے بعد وہ پانچوں اس نتیجے پر پہنچے۔

امریکا کا ایسا شہر جہاں پولیس کا محکمہ ہی ختم کردیا گیا

 علم ہر صورت حاصل کرو مگر اپنی ذہانت‘ محنت‘ لگن‘ شعور اور تمام تر تربیت کا استعمال صرف اور صرف اپنے لئے کرو۔ زندگی میں ہنر سیکھو کہ جن کے پاس کوئی نہ کوئی ہنر نہیں وہ اپنی سمت درست نہیں رکھ سکتا۔ کسی نے کیا خوب کہا ہے     ’؎کسب کمال کن کہ عزیز جہاں شوی‘

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • فیک نیوز کا مقابلہ اور پانچویں نشست کی ابلاغی جنگ 

    Aug 08, 2022
  •  ’’پانچویں پشت‘‘ کی ابلاغی جنگ 

    Aug 09, 2022
  • ڈکیتی ناکام،ڈاکووں کاکام تمام،ننھےویرئیر کو ڈی پی او کا ...

    Aug 07, 2022 | 22:39
  • اسلام آباد میں جشن آزادی کیلئےلگے سٹالز پر پی ٹی آئی ...

    Aug 07, 2022 | 22:56
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول کے ہاں بیٹی کی ...

    Aug 09, 2022 | 20:48
  • آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے سے ملک میں معاشی استحکام آجائے ...

    Aug 09, 2022 | 20:41
  • امریکی صدرآج سویڈن اورفن لینڈکے نیٹوسے الحاق کی ...

    Aug 09, 2022 | 20:35
  • جنوبی کوریا:دارالحکومت سیئول میں بارشوں،سیلاب سے7افرادہلاک

    Aug 09, 2022 | 20:31
  • ملک بھرمیں یوم عاشورہ مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا

    Aug 09, 2022 | 20:28
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  •  ’’پانچویں پشت‘‘ کی ابلاغی جنگ 

    Aug 09, 2022
  • عظیم قربانی کی روح کو سمجھنے اور عمل کی ضرورت!!!!!!!

    Aug 09, 2022
  • فیک نیوز کا مقابلہ اور پانچویں نشست کی ابلاغی ...

    Aug 08, 2022
  • امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قربانی اور امت ...

    Aug 08, 2022
  •  دیو سائی تا وادیِ ہنزہ

    Aug 07, 2022
  • 1

    یوم ِ عاشور اور الحادی قوتوں کے عزائم

  • 2

    شہداء کا تمسخر اڑانے والوں کو  قرار واقعی سزا ملنی چاہیے

  • 3

    چین کا مسئلہ کشمیر کوعالمی سطح پر اجاگر کرنا خوش آئند ہے

  • 4

    سیلاب متاثرین کے لیے  امدادی فنڈکا قیام

  • 5

    ممنوعہ فنڈنگ ، تحقیقات  میں شفافیت ضروری 

  • 1

    پیر، 9  محرم الحرام،   1444ھ، 8اگست 2022 ء

  • 2

    اتوار، 8  محرم الحرام،   1444ھ، 7اگست 2022 ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • قیام امام حسینؓ کے اہداف

    Aug 09, 2022
  • حقا کہ بِنائے لا اِلہ ہست حُسینؓ

    Aug 09, 2022
  • شہادت امام حسین ؓ 

    Aug 09, 2022
  • درس ِ کربلا

    Aug 09, 2022
  • ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسینؓ 

    Aug 09, 2022
  • میرے حسینؓ کا دور 

    Aug 09, 2022
  • یوم عاشور: شاید آج رویا ہو فلک

    Aug 09, 2022
  • صدیاں حسین ؓکی ہیں زمانہ حسین ؓکا

    Aug 09, 2022
  • شاہ است حسین ؓ

    Aug 09, 2022
  • لیکن یزیدیوں کی اطاعت نہ کر قبول

    Aug 09, 2022
  • 1

    نذرِ عقیدت بحضورسیدالشہدا  ؓ

  • 2

    قطعات در مدحتِ امامِ مظلومِ ؓ

  • 3

    حکومتی خوشخبری !

  • 4

    نیب زدگان کی اپیل

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    ....حسین ابن علی جانِ اولیاء 

  • 2

    پسندیدہ عمل 

  • 3

    تلقین بوترابی(۲) 

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    بار ایسوسی ایشن کراچی

  • 4

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    فرمودہ اقبال

  • 2

    نیا زمانہ نئے صبح و شام پیدا کر

  • 3

    بالِ جبریل

  • 4

    بال جبریل

  • 5

    اقبال

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group