نیب نے رانا ثنا اللہ کے اثاثوں کی تفصیلات ہائیکورٹ میں جمع کرادیں

قومی احتساب بیورو(نیب) نے لیگی رہنما رانا ثنااللہ کے اثاثوں کی تفصیلات لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف تین مختلف شکایات موصول ہوئی، 3 دسمبر 2019 کو آمدن سے زائد اثاثوں کے خلاف انکوائری شروع کی گئی، انکوائری میں رانا ثنا اور ان کے گھرانے کی 24 پراپرٹیز سامنے آئیں، جائیدادوں میں پلازے، کمپنیاں، گھر، فارم ہاسز اور زرعی زمین شامل ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ رانا ثنا اللہ کی جائیدادیں لاہور، فیصل آباد میں واقع ہیں، لیگی رہنما کی ایک پرائیویٹ لیمیٹڈ کمپنی آر ایس کے بھی ہے، رانا ثنا اللہ کے اثاثوں کی کل مالیت اربوں میں ہے، انکوائری میں پتہ چلا کہ رانا ثنا اللہ اور ان کے خاندان نے اثاثوں کی اصل مالیت ظاہر نہیں کی، لیگی رہنما نے اپنے اثاثوں کی جو مالیت ظاہر کی وہ مارکیٹ ویلیو سے کافی کم ہے، رانا ثنا اللہ کے اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔