سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے مونس الٰہی کے ہمراہ شہباز شریف سے ماڈل ٹائو ن میں ملاقات کی جس کے دوران ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا، اس موقع پر مریم نواز بھی موجود تھیں۔سپیکر چوہدری پرویز الٰہی مسلم لیگ ق کے وفد کے ہمراہ ماڈل ٹائون پہنچے جہاں شہباز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کی، انہوں نے شہباز شریف سے والدہ کی وفات پر تعزیت کے دوران فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کی بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی ۔ اس موقعہ پر مریم نواز ، حمزہ شہباز اور مونس الٰہی کے علاوہ شاہد خاقان عباسی، کامل علی آغا،رانا ثنااللہ ،احسن اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024