مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ لاہورکاجلسہ حکومت کے خاتمے کیلئے ایک اہم قدم ہوگا،13دسمبر کو جلسہ ہو گا ، لاہوریوں کو رکاوٹیں ہٹانا آتی ہیں ۔ خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہبازشریف کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی،ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 13دسمبر کو جلسہ ہو گا، عوام بھرپور شرکت کریں گے، پی ڈی ایم جماعتیں جلسے کی بھرپورتیاری کررہی ہیں،بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کے سبب لاہورکا جلسہ فقیدالمثال ہوگا، حکومت کے حق میں بہترہے کہ وہ رکاوٹیں کھڑی نہ کرے،ایسا کچھ کیا گیا تو لاہوری رکاوٹیں ہٹا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں نے ابھی تک جتنے بھی جلسے کئے وہ حکومت کیخلاف ریفرنڈم تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے جمہوریت کے نام پرآمریت مسلط کی، شہباز شریف اور حمزہ کے پیرول کی مدت کوکم کیا،مزید24گھنٹے رہ جاتے توکیافرق پڑتاتھا جولوگ اپنے اتحادیوں کیساتھ جاکرتعزیت نہیں کرتے، سیاسی مخالفین کیساتھ کیاتعزیت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی بڑھ گئی، غربت بڑھنے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38