پنجاب بھر کی جیلوں کے قیدیوں کو جیل پہنچنے پر قرنطینہ کرنے کا فیصلہ

پنجاب بھر کی جیلوں کے قیدیوں کو جیل پہنچنے پر قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، حوالاتیوں کو کرونا ٹیسٹ رپورٹ تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق قیدیوں کے قرنطینہ کے حوالے سے جیلوں کو احکامات پر عمل درآمد کرنا لازم قرار دے دیا گیا۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ حوالاتیوں کو کرونا ٹیسٹ رپورٹ تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا، ہر نئے قیدی کو کم ازکم 14روز تک دیگر قیدیوں سے علیحدہ رکھا جائے گا۔ جیل حکام کے مطابق محکمہ ہیلتھ کو قیدیوں کے کوائف فوری بھیجنے کے احکامات موصول ہوئے۔ محکمہ صحت نے زور دیا ہے کہ کسی بھی قیدی کو بغیر کرونا ٹیسٹ کروائے نہ رکھا جائے۔ اس حوالے سے متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ قیدیوں کے ساتھ جیل ملازمین کے کرونا ٹیسٹ لازم قرار دیا گیا ہے۔ قیدیوں کو عدالتوں میں پیشی کے وقت ماسک کا استعمال لازمی کرایا جائے گا۔