جاپان میں بیجوں اور پودوں کی غیر قانونی برآمد پر 10 سال تک قید کی سزا

جاپان نے اپنی خوراک کی صنعت کو تحفظ دینے کے لیے بیجوں اور پودوں کی غیر قانونی برآمد پر 10 سال تک قید یا 96ہزار ڈالر جرمانے کی سزا کا اعلان کیا ہے۔جاپانی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے وزارت زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ جاپان کے بیج اور پودوں کی اقسام کے تحفظ کے قانون پر ہونے والی نظر ثانی کے تحت بیجوں اور پودوں کی غیر قانونی برآمد کرنے والو ں کو 10 سال تک قید یا 96ہزار ڈالر جرمانے کی سزا کا سامنا کرنا ہوگا ۔انہوں نے بتایا کہ بیجوں اور پودوں کی غیر قانونی برآمد کے قانون پر نظرثانی سے بیجوں یا پودوں کی نئی اقسام وضع کرنے والوں کے حقوق اور منافع کے تحفظ میں مدد مل سکے گی۔