گھانا کے صدر کاانتخابات کے روز عام تعطیل کا اعلان

گھانا کے صدر نانا اڈو ڈانکوا اکوفو اڈو نے ملک میں 7 دسمبر کو ہونے والے انتخابات کے انعقاد کو آسان بنانے کے لئے عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے نے صدر کی طرف سے جاری بیان کے حوالہ سے بتایاہے کہ ملک میں 7 دسمبر کو ہونے والے انتخابات کے روز عام تعطیل کا اعلان انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹرز کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کےقابل بنانا ہے انہوں نے عوام سے یہ بھی کہا ہےکہ انتخابات کے دوارن کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے بنائے گئےقواعداور متعلقہ قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے ۔صدر اور پارلیمنٹ کے 275 ممبران کے انتخاب کے لئے ووٹ ڈالنے کے لئے 17 ملین سے زیادہ ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔