کپواڑہ میں بھارتی فوجی کی خودکشی

بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے ایک اہلکار نے ضلع کپواڑہ میں خودکشی کر لی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بی ایس ایف کے ہیڈ کانسٹیبل نے ضلع کے علاقے ٹنگڈار میں ڈیوٹی کے دوران اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کر لی ۔ حکام کے
مطابق فوجی کی طرف سے اس انتہائی اقدام کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔ بھارتی فوجی کی خودکشی کے بعد مقبوضہ جموںوکشمیر میں جنوری 2007کے بعد
سے خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںکی تعداد بڑھ کر 482ہو گئی ہے۔