اسٹیل مل ملازمین کی برطرفی ، وفاق ، سندھ حکومت کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا
کراچی(خبر نگار) پاکستان اسٹیل مل کے برطرف کئے جانے والے ملازمین کے مسئلے پر سندھ حکومت اور وفاق آمنے سامنے دونوں حکومتوں کے درمیان سیاسی تنازعہ شدت اختیارکرگیا۔ سندھ حکومت سے پاکستان اسٹیل کا کنٹرول سنبھالنے کیلئے سرگرم ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے 27 نومبر کو پاکستان اسٹیل مل سے 5 ہزار4 سو42 ملازمین کو برطرف کردیا جس کے بعد سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کے درمیان سیاسی تنازعہ شدت اختیارکرگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت ملازمین کی برطرفی کے خلاف ہے اور وفاق کے اس اقدام کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کررہی ہے‘ ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ حکومت سندھ پاکستان اسٹیل مل کا کنٹرول سنبھالنے کیلئے سرگرم ہوگئی ہے جبکہ وفاقی حکومت اسٹیل مل کو سفید ہاتھی قراردے چکی ہے۔