حلقہ کو ماڈل بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں: صدیق مہر
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)حلقہ کو ماڈل بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں سابق حکومتوں میں نظرانداز کیئے گئے علاقوں کے مکینوں کو ان کی دہلیز تک بنیادی سہولیات کی فراہمی کے مشن پر گامزن ہیں اور عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرکے انکی زندگیوں میں آسانیاں لانے کا عمل تیزی سے جاری ہے ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما و ٹکٹ ہو لڈر پی ٹی آئی این اے 81چو ہدری محمد صدیق مہر،رہنما تحریک انصاف لالہ اسد اللہ پاپا نے یونین کونسل57نائلہ چوک میں گیس پائپ لائن کے افتتاح کے موقع پر علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چوہدری جعفر گجر ، بائو رشید گجرسابق ٹائون ناظم ، چوہدری شفیق اچھا گجر ،تنویر مہر ، انعام رسول مہر ، چوہدری اسلم گجر و دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سیاسی و معاشی قبضہ مافیا کو عبرتناک انجام سے دو چار کر کے دم لیں گے۔