تاجر نمائندوں سے ملکر تجارتی مراکز میں سکیورٹی کا مثالی نظام بنائیں گے: ایس ایس پی آپریشنز
گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی) ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر رضوان احمد نے کہا ہے کہ تاجر نمائندوں کے ساتھ ملکر تجارتی مراکز میں سکیورٹی کا مثالی نظام بنائیں گے، لیڈیز پولیس اہلکار بھی باز اروں میں تعینات کریں گے، جو خواتین کو تحفظ فراہم کرینگی، کاروباری برادری کے لئے پر امن ماحول فراہم کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے مرکزی انجمن تاجران کلاتھ مارکیٹ بورڈ کے مرکزی دفتر میں شہر کی تاجر تنظیموں کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔