وزیر اعلیٰ کی کل ڈیرہ آمد متوقع‘ ترقیاتی کاموں کا افتتاح کریں گے
ڈیرہ غازی خان (خبر نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار رواں ہفتہ ڈیرہ غازی خان آئیں گے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور ہاکی اسٹیڈیم پیچ دیکھنے بھی آئیں گے تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد بزدار کا 4 ستمبر کو ڈیرہ غازی خان کا دو روزہ دورہ متوقع ہے ۔ با خبر ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ ڈیرہ غازی خان میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کریں گے جبکہ شہر کا دورہ بھی کر سکتے ہیں اسی طرح سٹی پارک میں 13 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا ہاکی اسٹیڈیم میںہاکی میچ بھی دیکھیں گے جس کے بہترین انتظامات ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن بلوچ نے کرنا شروع کر دیئے ہیں ۔