احساس پروگرام کے مستحقین کی رقم سے کٹوتی کا الزام ،5ملزمان گرفتار
لاڑکانہ/داوو(بیورو رپورٹ/نامہ نگار)لاڑکانہ اور دادومیں میں احساس کفالت پروگرام کی جانب سے ڈی سی اسکول میں قائم احساس سینٹر میں نجی بینک فرنچائیز کی جانب سے مستحق خواتین میں رقم تقسیم کرنے کا سلسلہ گزشتہ تین روز سے جاری لاڑکانہ میں عملے کی جانب سے خواتین کو 12 ہزار کی رقم کی بجائے مبینہ طور پر پانچ سو سے ایک ہزار روپئے کٹوتی کر کے رقم دی جارہی تھی بیشتر خواتین کی جانب سے شکایات سامنے آنے پر رینجرز اور پولیس نے متعلقہ سینٹر پر کاروائی کر کے فرنچائز مالک فیاض شیخ، رحیم بخش کورائی سمیت عملے کے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے علی گوہر آباد تھانے پر کاروائی مقدمہ درج کر لیا علاوہ ازیں دادوسے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق احساس کفالت سینٹرز پر ایجنٹ مافیا سرگرم ہوگیا، سینٹرز پر موجود پولیس اہلکار مٹھی گرم کرنے لگے ایجنٹ مافیہ اور پولیس اہلکار مستحق خواتین کی رقم سے پانچ سو سے ایک ہزار روپے کٹوتی کررہے ہیں جبکہ گذشتہ تین روز سے سینٹرزپر دوسری قسط دی جارہی ہے، چاروں تحصیل دادو میہڑ جوہی خیرپورناتھن شاھ کے اسکولز میںسینٹرز کھولے گئے ہیں۔