نواب شاہ ،پولیس بھرتی کیلئے 20ہزارامیدوارمیدان میں آگئے
نواب شاہ(بیورورپورٹ)شہید بینظیر آباد ریجن پولیس میں بھرتی کے لئے بیس ہزار امیدواروں نے درخواستیں جمع کرادیں یومیہ بنیاد پر دوہزار امیدواروں سے رنگ ٹیسٹ لئے جانے لگے پولیس میں بھرتی کے لئے یومیہ بنیاد پر جاری ٹیسٹ کا سلسلہ دس دسمبر تک جاری رہیگا ٹیسٹ کے آخری روز خواتین پولیس اہلکاروں سے بھی فٹنس ٹیسٹ لیاجائیگا ،خواتین بھی دوڑ میں حصہ لینگی، رنگ ٹیسٹ میں شریک نوجوان امیدواروں کو یلورنگ کی شیٹ پر نمبر آویزاں کرکے انکے سینہ پر چسپاں کئے جاتے ہیں دوڑ میں شریک امیدواروں کی نگرانی کے لئے رنگ ٹریک کے اطراف اور فنش لائن پر پولیس افسران کی ٹیم موجود رہتی ہے جو فنش لائن پر پہنچنے والے امیدواروں کو ترتیب وائز پوزشن کی بنیاد پر نمبر دیتی ہے، بھرتی کے لئے نوشہرو فیروز،سانگھڑ ڈسٹرکٹ سمیت نواب شاہ میں رنگ ٹیسٹ لئے جارہے ہیں۔