موڈیز نے جون2018 میں پاکستان کی معیشت کو مستحکم سے منفی کیا تھا:اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے موڈیز نے جون2018 میں پاکستان کی معیشت کو مستحکم سے منفی کیا تھا، اب فیصلہ عوام نے کرنا ہے کہ معیشت کو کس نے تباہ اور کس نے بحال کیا؟ ایک بیان میں انہوں نے کہا موڈیز نے حکومت بننے سے 2ماہ پہلے معیشت کو منفی کیا اور 15 ماہ بعد مستحکم کردیا، موڈیزنے ن لیگ کے 5 سالہ دور کے بعد معیشت کو مستحکم سے منفی کیا تھا۔