اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر جیلوں میں شدیدبیمار قید یوں کے طبی معائنہ کیلئے وزارت قومی صحت کے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں قیدیوں کاطبی معائنہ کیا اور رپورٹ تیا ر کر لی جو آج وزارت قومی صحت اور وزارت داخلہ کوبھجوائی جائے گی ۔ وزارت داخلہ میڈیکل بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں جیلوں میں قید یوں کی طبی بنیادوں پر رہائی کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں پیش کریگی ۔ وزارت قومی صحت کے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ میں پمز ہسپتال کے شعبہ کارڈیک کے ڈاکٹر ناصر شاہ ، شعبہ میڈیسن کے ڈاکٹر عرفان ، شعبہ سرجری کے ڈاکٹر فہیم، شعبہ آنکھ کے ڈاکٹر عنایت ، شعبہ یورالوجی کے ڈاکٹر محمد رضا شامل ہیں۔ بورڈ نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں قیدیوں کاطبی معائنہ کیا اور ان کی صحت کے حوالے سے رپورٹ تیار کی جو آج وزارت قومی صحت ووزارت داخلہ کوبھجوائی جائے گی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024