گورنر پنجاب کاپاکستان کے لیے GSP پلس اسٹیسٹس کی تجدید اور مسئلہ کشمیر کے حل کی لابی کے لیے یورپ کا دورہ
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور پاکستان کے لیے GSP پلس اسٹیسٹس کی تجدید اور مسئلہ کشمیر کے حل کی لابی کے لیے یورپ کے اہم دورہ پر، پہلے مرحلے میں گورنر پنجاب کا یورپی ملک پرتگال کا دورہ کیا۔گورنر پنجاب کی سیکرٹری آف اسٹیٹ فارن افیئرز پرتگال ٹریسا ربیرو سے اہم ملاقات کی۔ سیکرٹری آف اسٹیٹ نے جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع پر پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی کروادی۔ ملاقات میں جی ایس پلس ' مسئلہ کشمیر' بھارتی جنگی جنون 'تجارت اور سیاحت پربھی بات چیت کی گئی۔ٹریسا ربیرونے دہشت گردی کے خلاف قربانیوں اور امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔