گذشتہ 25 ماہ میں 73 ارب روپے بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں:چیئرمین نیب
قومی احتساب بیورو(نیب)کے چیئرمین جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ گذشتہ 25 ماہ میں 73 ارب روپے بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔انہوں نے یہ بات نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے دوران کہی جس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکائونٹیبلٹی، ڈی جی نیب آپریشن ڈویژن ودیگرافسران شریک ہوئے۔اس دوران چیئرمین نیب نے بتایا کہ بیورو نے گزشتہ 25 ماہ میں 630 مقدمات میں بدعنوانی کے ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائرکیے ہیں اور اس وقت 910 ارب روپے کے 1270 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نیب احتساب سب کیلئے پالیسی پرسختی عمل پیرا ہے، میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کی کارکردگی کو قومی وعالمی اداروں نے سراہا ہے جو ہمارے لئے بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کاروبار افراد کی ملک وقوم کیلئے خدمات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے۔