فلسطینی تنظیموں اسلامی جہاد اور اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے وفود فلسطینی دھڑوں میں مصالحتی عمل آگے بڑھانے اور اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کو مستحکم کرنے پر بات چیت کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئے ۔ اسلامی جہاد کے وفد کی قیادت زیاد النخالہ کررہے ہیں۔فلسطین کے مقامی اور مصدقہ ذرائع کے حوالے سے عرب ٹی وی نے بتایاکہ گذشتہ روز اسلامی جہاد کا وفد قاہرہ پہنچا جس کے بعد جلد ہی اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں حماس کا ایک وفد بھی قاہرہ پہنچ رہا ہے۔ دونوں وفود مصری حکومت سے فلسطینی دھڑوں میں مصالحت اور اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کو مستحکم کرنے پر بات چیت کرے گا۔خیال رہے کہ فلسطینی تنظیموں کی طرف سے یہ وفود ایک ایسے وقت میں قاہرہ پہنچے جب دو ہفتے قبل اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر تین دن تک مسلسل جارحیت مسلط کی تھی تاہم مصر کی مداخلت سے اسرائیل اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا۔ غزہ میں کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب اسرائیلی فوج نے ایک فضائی حملے میں اسلامی جہاد کے ایک مقامی کمانڈر بہاءابو العطاءکوبمباری کرکے اس کی اہلیہ سمیت قتل کردیا تھا۔ اسی روز اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک فضائی حملے میں اسلامی جہاد کے دوسرے رہ نما اکرم العجوری کو بھی ہلاک کردیا تھا۔ تین دن تک غزہ کی پٹی پر جاری رہنے والے اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں تین درجن فلسطینی شہید اور ایک سو سے زاید زخمی ہوگئے تھے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024