روس کے جنوبی شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں واقع پیٹرول کے بڑے سٹور میں لگنے والی آگ 12 ہزرا مربع میٹر تک پھیل گئی، آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ روسی نشریاتی ادارے کے مطابق دارالحکومت ماسکو کے جنوب میں واقع سینٹ پیٹرزبرگ شہر میں واقع پیٹرول کے بڑے سٹور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 12 ہزار ایکڑ رقبہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حکام کے مطابق آگ کو چوتھے درجہ کی آگ کا درجہ دیا گیا ہے اور اس پر قابو پانے کے لئے 100 سے زیادہ فائر فائٹرز کی گاڑیوں سمیت درجنوں اہلکار کوششوں میں مصروف ہیں۔ آتشزدگی کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024