ہالینڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم پاکستانی طالبہ ازکیٰ ندیم نے سٹوڈنٹ آف دی ائیر کا اعزاز حاصل کر لیا

اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) ہالینڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم انجنیئرنگ کی پاکستانی طالبہ ازکیٰ ندیم نے سٹوڈنٹ آف دی ائیر کا اعزاز حاصل کر کے اپنے ملک کا نام روشن کر دیا ہے،ازکیٰ ندیم میڈیا ٹائون اسلام آباد اے بلاک کے رہائشی ائیر کموڈور (ر) ندیم احمدکی صاحبزادی ہیں،ازکیٰ ندیم نے اس ایوارڈ کو اپنے وطن کے نام کر تے ہوئے کہا ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہوں جس نے مجھے اس قابل بنایا،اسکے بعد میں اپنے والدین اور اساتذہ کی محنت اور توجہ کا شکریہ ادا کرتی ہوں جسکی بدولت میں اس ایوارڈ کو حاصل کر پائی ہوں،انہوں نے کہا کہ میں اس فیلڈ میں اپنے ملک پاکستان کی خدمت کی خواہاں ہوں،انشاء اللہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاکستان میں خدمات سرانجام دونگی،ازکیٰ ندیم اسی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی بھی کر رہی ہیں۔