کرسمس خوشیاں بانٹنے کا تہوار ،سب کو شریک ہونا چاہیے:اعجاز عالم آگسٹین
لاہور (خصوصی نامہ نگار) صو بائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ کرسمس خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے اس میں سب کو شریک ہونا چاہیئے اور یہ ایک حقیقت ہے کہ برداشت کے کلچر کو فروغ دے کر ملک و معاشرہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتاہے ، ہم سب پر ایک دوسرے کے مذہب و عقیدے کا احترام لازم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اورپی ٹی آئی کی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہو ں نے پچھلے سال سرکاری سطح پر کرسمس کی تقریبات کو منایا۔ ان خیالات کااظہار صوبائی وزیر نے سینٹ میری کالج گوجرانوالہ میں کرسمس کا کیک کاٹنے کے بعد منعقدہ تقریب کے شرکاء اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔