اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے برکینافاسومیں ایک گرجاگھرپر حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں چودہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک نے ایک بیان میں کہاکہ اقوام متحدہ کے سربراہ پختہ یقین رکھتے ہیں کہ دنیا بھرمیں مذہبی عبادت گاہوں کومحفوظ بنایا جاناچاہیے جہاں لوگ اپنے عقیدے کے مطابق امن وآشتی سے عبادت کرسکیں۔