ہائی کورٹ کے دو اسسٹنٹ رجسٹرارز کی گریڈ 19 میں ترقی
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ کی پروموشن کمیٹی نے دو اسسٹنٹ رجسٹرارز گریڈ 18 کو ڈپٹی رجسٹرار گریڈ 19 کے عہدوں پر ترقی دینے کے احکامات جاری کردیئے۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہورہائیکورٹ نے دونوں اسسٹنٹ رجسٹرراز کی ترقی کا نوٹفکیشن جاری کردیا۔ اسسٹنٹ رجسٹرا ربشیر زمان اور محمد ندیم کو گریڈ 18سے گریڈ19میں ترقی دینے کے احکامات جاری کردئیے گئے ۔