عراقی مظاہرین کا نئے انتخابات کا مطالبہ: صورتحال پر فکرمند نہیں، حالات قابو میں ہیں: ایران
بغداد (آن لائن + این این آئی) ایک عراقی ماہر قانون کے مطابق آئین کی روشنی میں وزیراعظم کے استعفے کے ساتھ نائب وزیراعظم اور پوری کابینہ بھی مستعفی ہوگئی ہے اور پارلیمنٹ اراکین کو نئی حکومت بنانے کے لیے 30 روز کی مہلت ہے۔یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے گزشتہ سال ہی اقتدار سنبھالا تھا، اس سے قبل وہ نائب صدر، وزیرتیل اور وزیرخزانہ کے عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ شہریوں نے نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ادھر ایرانی عہدیدار نے کہا عراق کی صورتحال پر زیادہ فکر مند نہیں‘ حالات اب قابو میں ہیں‘ ایٹمی پروگرام کے تنازعہ کے حل کیلئے تمام راستے بند نہیں ہوئے۔