ایک ہیں مسلم
زیر نظر کتاب ’’ایک ہیں مسلم‘‘ میں مؤلف معروف صحافی محمد فیصل سلہریا نے تمام مکاتب فکر کی نمائندہ تفاسیر کی روشنی میں بنیادی عقائد پر ایک نظر کے عنوان توحید‘ عقیدہ رسالت اور عقیدہ قیامت پر متدرول اور جید اُردو کتب تفاسیر سے اقتباسات جمع کر دیئے ہیں۔ ان تفاسیر میں علامہ شبیر احمد عثمانی، مولانا اشرف علی تھانوی کی بیان القرآن‘ مولانا مفتی محمد شفیع کی معارف القرآن، مولانا سید ابوالا اعلیٰ مودودی کی تفہیم القرآن‘ مولانا محمد نعیم الدین مرادآبادی کی خزائن الفرقان، علامہ محمد ثناء اللہ امرتسری کی تفسیرمظہری ،پیر کرم شاہ الا زہری کی ضیاء القرآن ، حافظ عماد ابوالقدر کی تفسیر ابن کثیر آیت اللہ مکارم شیرازی کی نمونہ شامل ہیں۔ یوں تمام مکاتب فکر کی فکر کی نمائندگی موجود ہے۔ عقیدہ توحید پر اسلام کی بنیاد ہے۔ عقیدہ رسالت سے اس کو تقویت بہم پہنچائی گئی اور عقیدہ قیامت یا آخرت اول الذکر دونوں عقائد پر ایمان کا لازمی نتیجہ ہے۔ حالت کفر سے نکلنے کے لئے عقیدۂ توحید و رسالت کی اہمیت کا اندازہ اس سے بھی ہو سکتا ہے کہ مسلمان ہونے کے لئے اقرار کرنا پڑتا ہے۔ لاالہٰ الا اللہ، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ کہ محمد رسول اللہ یعنی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے رسول ہے اور پھر یہ کہ یہ زندگی فانی ہے۔ قیامت کو سارے مردے اٹھائے جائیں گے اور اپنے رب کے حضور پیش کر دنیا میں کئے گئے اعمال کا حساب کتاب دیں گے۔ پھر جنت ہے یا جہنم۔ دین سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے کتاب میں ہدایت کا وافر سامان ہے۔ مؤلف نے اقتباسات جمع کرنے ہیں بڑی محنت کی ہے۔ اللہ انہیں جزائے خیردے۔ قیمت 500روپے ہے۔ شاہ کار بکس 130ڈیوس روڈ لاہور نے شائع کی ہے۔ (حفیظ الرحمن قریشی)