امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پاکستان کے دورے پر منگل کو اسلام آباد پہنچیں گے۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمےخلیل زاد پاکستان سمیت 8 ممالک کا دورہ کررہے ہیں، وہ 2 سے 20 دسمبر تک خطے کا دورہ کریں گے اور اس دوران پاکستان، افغانستان، روس، ازبکستان، ترکمانستان، بیلجیم، متحدہ عرب امارات اور قطر جائیں گے۔زلمے خلیل زاد افغان حکام اور افغان امن عمل میں دلچسپی رکھنے والی جماعتوں سے ملاقات کریں گے۔دورہ پاکستان میں زلمے خلیل زاد سیاسی و عسکری حکام کے ساتھ مذاکرات کریں گے جس میں وہ طالبان سے امریکی مذاکرات پر سیاسی وعسکری قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024