اطلاعات و نشریات کے وزیر فواد چوہدری نے حزب اختلاف کی طرف سے پیدا کئے گئے اس غلط تصور کو مسترد کر دیا ہے کہ قومی احتساب بیورو صرف ان کی قیادت کو نشانہ بنا رہی ہے۔ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کے معاملات سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزرآء اور مشیروں کو بھی نیب کی جانب سے طلب کیا جا رہا ہے جو تحقیقات میں ادارے کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نیب سے متعلق قوانین میں ترمیم کرنا چاہتی ہے تاکہ اسے مزید بااختیار اور آزاد بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں نیا بلدیاتی نظام بھی متعارف کرائے گی جس میں اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے باعث تعلیم اور صحت کے شعبوں کا معیار گرا ہے اور حکومت اٹھارہویں ترمیم کی متعدد شقوں کو بہتر بنانا چاہتی ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024